• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ میں اضافہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )نئے مالی سال کیلئے نیب کے بجٹ میںاضافہ کر دیا گیا ، نیب کیلئے 7 ارب 41 کروڑروپے سے زائد رقم رکھی گئی ،قومی اسمبلی کیلئے 16 ارب 29 کروڑسے زائد رقم رکھی گئی ،قومی اسمبلی کے بجٹ میں4 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ سینٹ کیلئے اگلے مالی سال میں9 ارب 94 کروڑ6 لاکھ روپے رکھے گئے ، سینٹ کے بجٹ میںبھی 2 ارب کا اضافہ ہوا۔ ایوان صدر کے اخراجات بھی بڑھ گئے ،ایوان صدر کیلئے 93 کروڑ37 لاکھ روپے مختص ہو ئے ۔ 8 کروڑروپے کا اضافہ ہوا ہے ، الیکشن کمیشن کیلئے نئے بجٹ9 ارب 86 کروڑ93 لاکھ 63 ہزار روپے رکھے گئے ،گزشتہ سال کے مقابلے میںایکشن کمیشن کےبجٹمیں ایک ارب کی کمی کی گئی ،پچھلے سال الیکشن کی وجہ سے زیادہ رقم دی گئی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید