• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA دو، ANF پانچ، IB اُنیس اوروفاقی پولیس کیلئے 3 ارب مختص

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی حکومت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ہیڈ کواٹر اسلام آباد کیلئے مجموعی طور پر دو ارب 81 کروڑ 69 لاکھ 71 ہزار کا بجٹ مختص کیا ہے ،نئے ادارے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررزم اتھارٹی کیلئے بھی 20 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ایف آئی اے راولپنڈی زون کیلئے 74 کروڑ ، ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد کیلئے 12 کروڑ 70 لاکھ ، ایف آئی اے گوجرانوالہ ریجن کیلئے 31 کروڑ 50 لاکھ ، ایف آئی اے لاہور زون کیلئے ایک ارب 9 کروڑ روپے اور ایف آئی اے ملتان زون کیلئے 38 کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں، انسدا منشیات کیلئے 5 ارب 18 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ، اے این ایف راولپنڈی ہیڈ کوارٹر کو 4 ارب56 کروڑ 15 لاکھ روپے ، ایوی ایشن راولپنڈی کو 7کروڑ 93لاکھ روپے ، ریجنل ڈائریکٹریٹ راولپنڈی کو 50 کروڑ 75 لاکھ روپے اور منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے مختص سینٹر کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید