• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی، 24 پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 4 ارب 79 کروڑ مختص

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے سائنس ،ٹیکنالوجی و ریسرچ ڈویژن کے 24 منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال 2025-26 کے پی ایس ڈی پی میں 4ارب 79کروڑ26لاکھ 87ہزار روپے مختص کئے ہیں ،بجٹ دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ رقم پی سی ایس آئی آر کے ریسرچ ، ڈویلپمنٹ اینڈ انوویشن پروگرام کیلئے 85کروڑ روپے ، بھنگ پراجیکٹ کیلئے 38کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، سٹیم پراجیکٹ کیلئے دس کروڑ روپے ، سرٹیفیکیشن انسینٹو پروگرام کیلئے 17کروڑ 14لاکھ روپے ، کمپیٹیٹو ریسرچ پروگرام کیلئے پندرہ کروڑ روپے ، سائنٹفک آلات کے ڈیٹا کی تیاری کے منصوبہ کیلئے دس کروڑ روپے، پی سی ایس آئی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سٹرینتھنگ و آٹومیشن منصوبہ کیلئے 24کروڑ 49لاکھ روپے، پی سی ایس آئی آر کے میٹریل ریسوس سینٹر کے قیام کے منصوبہ کیلئے 10کروڑ روپے ، نیشنل سینٹر فار فیلیئر اینالائزز کے قیام کے منصوبہ کیلئے 21کروڑ 70لاکھ روپے ، پی وی موڈیولز و دیگر آلات کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے پاک کوریا ٹیسٹنگ سہولت کے قیام کے منصوبے کیلئے پانچ کروڑ 69لاکھ روپے ، جین ایڈیٹنگ آف بائیالوجیکل ایجنٹس فار نیوٹریشن بائیوکیمیکل کے منصوبہ کیلئے 33کروڑ 85لاکھ پچاس ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید