• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ججز کا روسٹر جاری 9 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ تشکیل

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کا رواں ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق رواں ہفتے 9 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔ جسٹس محسن اخترکیانی کسی ڈویژن بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو رواں ہفتے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید