• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، ایک لاکھ 22 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغازمثبت ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر گیا اور مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 122,024.44 پر بند ہوا مجموعی طور پر انڈیکس میں 383.44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل کمپنیاں اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں دیکھی گئیں منگل کو کاروباری کاروباری حجم میں 30.61فیصد کمی جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 39 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید