• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی مواقع پیدا کرنے کیلئے سولر پینل پر ٹیکس عائد کیا گیا، بلال اظہر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مسابقتی مواقع پیدا کرنے کے لئے سولر پینل پر ٹیکس عائد کیا گیا،رہنما پیپلز پارٹی،ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا کہ حکومت سے ان کا تحریری معاہدہ ضرور ہے، لیکن اس بجٹ کا دفاع کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں،حکومت نے سولر مہنگا کردیا تاکہ عوام پھر واپس سرکاری بجلی پر منتقل ہوں،مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے بجٹ کو ’’غریب مکاؤ بجٹ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاربن لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو کچھ ریلیف ضرور ملا ہے، مگر مجموعی طور پر عام شہری کو کوئی بڑی سہولت نہیں دی گئی۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا، مزمل اسلم نے مزید کہا کہ ہر بجٹ کو کوئی نام دیا جاتا ہے لیکن حکومت نے کوئی نام نہیں دیا۔میرے ذہن میں اس بجٹ کا نام غریب مکاؤ بجٹ ہے۔وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی نے حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود مہنگائی کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد تک لایا گیا ہے۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بجلی کے نرخوں میں کمی اور ایف بی آر کی کارکردگی کو بجٹ کی کامیابی قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر پینلز پر ٹیکس مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے لگایا گیا ہے، اور ای کامرس سمیت ہر سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر مملکت برائے ریلویز،بلال اظہر کیانی نے مزیدکہا کہ اس بجٹ سے قبل ایک پس منظر ہے پچھلے سال جب حکومت قائم ہوئی اس وقت پی ٹی آئی حکومت لینے سے گریز کررہی تھی۔اس وقت یہ خیال تھا یہ یہ حالات حکومت سنبھالنے کے نہیں ہیں۔اس وقت جو بھی حکومت لے گا اتنی معاشی مشکلات ہوں گی کہ اس سے حکومت نہیں سنبھلے گی۔ہماری حکومت نے وہ چیلنج قبول کیاحکومت سنبھالی۔ آئی ایم ایف پروگرام پر اتفاق کیااور چلایا۔
اہم خبریں سے مزید