• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معقول بجٹ، اخراجات میں کمی کی توقع پوری نہیں ہوئی، مفتاح اسماعیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بجٹ 2025-2026 پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں معقول بجٹ ہے،ہم توقع کر رہے تھے کہ حکومت کے سائز کو کم کریں گے کچھ اخراجات کم کریں گے وہ نہیں ہوا ،سی ای او سسٹمز لمیٹڈ کے آصف پیرنے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ میں گروتھ ہوئی ہے اور اللہ نے چاہا تو یہ جاری رہے گی ، تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ جو لوگ اپنے گوشوارے جمع کرائیں گے صرف وہی لوگ بڑے مالیاتی لین دین کرسکیں گے ،تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ دس منسٹریز کو بند کیا جائے گا۔تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اگلے سال کی ترقی کا ٹارگٹ چار اعشاریہ دو فیصد ، افراط زار 7.5 فیصد بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.9 فیصد، پرائمری سرپلس کا ٹارگٹ 2.4 فیصد ، ایف بی آر کا ریونیو ٹارگٹ چودہ ہزار ایک سو اکتیس ارب روپے اگلے مالی سال کے لیے رکھا گیا ہے اس سال کے ٹارگٹ سے اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد زیادہ، دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے دفاعی بجٹ 2550 ارب روپے ہوگا۔ نان فائلر کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے ہیں اگر کیش نکالنے جائیں گے تو اعشاریہ چھ فیصد کی جگہ ایک فیصد آپ کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید