• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان نہ ہونے پر شاہراہ دستور پر احتجاج

اسلام آباد (ایوب ناصر، )بجٹ 2025-26 میں اگیگا سے کئے گئے وعدے کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان نہ ہونے پر ملازمین کی بڑی تعداد سیکرٹریٹ سے نکل کر شاہرائے دستور پر آگئ تاہم پولیس نے خار دار تاریں بھیجا کر انہیں کیبنٹ بلاک سے آگے نہیں بڑھنے دیا۔ آئی جی نے مظاہرین کو مذاکرات کیلئے آمادہ کیا اور وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مظاہرین میں شامل ہو گئے اور احتجاجی ٹرک پر چڑ ھ کر انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پورےکرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سرکاری ملازمین کو اعتماد میں لیتے ہوئے خطاب کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر کوشش کی کہ جلد سے جلد آپ کے پاس پہنچ سکوں،دیگر صوبوں سے آنے والے تمام ملازمین کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتا ہوں،ہم آپکے تمام حقوق کا تحفظ کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید