پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان کے امن مشن سے دنیا کو آگاہ کرنے والا نو رکنی وفد جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں امریکا ، لندن کے بعد یورپی یونین ہیڈکواٹر کا دورہ کرنے کےلئے برسلز پہنچ گیا ہے نو رکنی وفد یورپی یونین میں پاکستان کا موقف پیش کرے گا ۔سفارتی زرائع کے مطابق یہ وفد کے ارکان مختلف یورپین اداروں کے حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے پاکستان کا موقف رکھیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وفد کے ارکان نے واشنگٹن اور لندن میں پاکستان کا موقف انتہائی جاندار اور احسن طریقے سے پیش کیا ہے۔