• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کے مقابلہ میں بہترین حج رہا، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)فاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں ایک تاریخی اور بہترین حج رہا ہے جس میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی۔بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہے پہلی مرتبہ حاجیوں کیلئے منیٰ میں ایئرکنڈیشنڈ خیمے، صوفہ کم بیڈز متعارف کروائے گئے ۔مکہ مکرمہ میں پوسٹ حج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا ہم انتظامات پر تعاون کے لیے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے شکر گزار ہیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی حکومت نے 88 ہزار تین سو سرکاری حجاج سمیت ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی تاریخی مہمان نوازی کی۔بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو ایکسی لینسی ایوارڈ دیا اورپاکستان حج مشن ایوارڈ پانے والے سات مشنز میں پہلے نمبر پر آیا۔

ملک بھر سے سے مزید