کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلوے کا ریزرویشن سسٹم مکمل بحال کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں پیر کی شام محکمہ ریلوے کے مرکزی آئی ٹی سسٹم کے مین سرور میں تکنیکی خرابی کے باعث خلل پیدا ہواتھا، جس کے نتیجے میں کراچی کے ریزرویشن دفاتر اور آن لائن بکنگ سسٹم پر مسافروں کو ٹکٹس کی بکنگ میں 12گھنٹے سے زائد مشکلات کا سامنا رہا۔