• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کا 3 شہروں میں جوائنٹ وینچر کے تحت پیڈل کورٹس کے قیام کا فیصلہ

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے تین شہروں میں جوائنٹ وینچر کے تحت پیڈل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

پی ایس بی نے 3 وینیوز پر پیڈل کورٹ کی تعمیر کے لیے پرائیوٹ پارٹیز سے بڈز مانگ لیں، پیڈل کورٹس اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت یہ کورٹس 5 سے 10 سال تک پرائیویٹ پارٹی چلائیں گی، معاہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد پیڈل کورٹس کو پی ایس بی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

معاہدے کی مدت کے دوران پیڈل کورٹ کی انتظامیہ پی ایس بی کو آمدن سے حصہ یا کرایا ادا کرے گی، پیڈل کورٹ میں کھیلنے کی فیس کو عام شہریوں کے لیے مناسب رکھا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید