• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ سٹی شجاع آباد ، ڈاکو شہری سے 25ہزار روپے اور موٹرسائیکل لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی چالیس سے زائد وارداتیں، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے رانا محمد سے دو مسلح نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 14ہزار لوٹ لی تھانہ قطب پور کے علاقے عدیل سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے سجاد سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر لے گئے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے عزیز سے چار ڈاکو وں نے گن پوائنٹ پر 25ہزار و موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حبیب سلطان سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 96ہزار چھین کر لے گئے جبکہ نیوملتان کے علاقے عدنان یعقوب کے سکول سے سامان مالیت 2لاکھ60ہزار مہتاب احمد کا الیکٹرک سامان مالیت 60ہزار سیتل ماڑی کے علاقے شاہد اقبال کی نقدی 37ہزار و موبائل دہلی گیٹ کے علاقے شہزاد ساجد کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے وقاص کو موبائل لوہاری گیٹ کے علاقے عاصم ریاض کی موٹرسائیکل حرم گیٹ مزمل حسین کا موبائل بستی ملوک کے علاقے وقاص کے گھر سے نقدی 50ہزار پانچ تولہ طلائی زیورات وگھریلوں سامان پرویزخان کا موبائل محسن خان کا سولر انورٹر محمد مشہود کا ٹرانسفارمر میٹر تاریں سٹی شجاع آباد کے علاقے ظفر اقبال کے گھر سے نقدی 2لاکھ طلائی زیور و چاندی صدر جلالپور کے علاقے محمد اکرم آڑھت سے سامان مالیت ڈیڑھ لاکھ فیاض احمد کا واٹر سپلائی پائپ سٹی جلالپور کے علاقے طارق کے مویشی گلگشت کے علاقے ظفر کا میٹر بجلی وقاص کا دو تولہ سونا بی زیڈ کے علاقے زبیر کی کار کوتوالی کے علاقے اعجاز کا گھریلوں سامان سجاد کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے ذیشان کا موبائل کفایت اسلم کا موبائل قادر پورراں کے علاقے اکرام کا گھریلوں سامان کینٹ کے علاقے علی خان کی موٹرعبدالغفار کا موبائل مظفر آباد کے علاقے رانا شاہ زیب کا گھر سامان عبدالرزاقکی ایل سی ڈی جوسر مشین وغیرہ قطب پور پولیس نے ملزم شاہدہ خورشید کے گھر سے نقدی 1لاکھ25ہزار و 22تولہ طلائی زیورات اور فرقان احمد کے گھر سے 3لاکھ نقدی قیمتی ملبوسات چوری ہوگئے ۔ 
ملتان سے مزید