• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ کا پہلا عشرہ،297بجلی چور پکڑے گئے، 227 کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکونے رواں ماہ کے پہلے عشرے میں 297بجلی چور پکڑ لئے۔ 227بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 27چوری میں ملوث افراد گرفتارہوئے۔ بجلی چوروں کو ایک کروڑ91لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔36لاکھ روپے موقع پر وصول کرلئے گئے۔ ڈی جی خان کے مختلف علاقوں میں بجلی چورو ں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن۔ متعدد بستیوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور ایل ٹی لائنیں اُتارلیں۔ جون 2025ء کے دوران ملتان سرکل میں 39بجلی چورپکڑے گئے۔ 38افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 30لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 18لاکھ70ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 63بجلی چورپکڑے گئے۔63افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔21لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔وہاڑی سرکل میں 12افراد بجلی چوری کرتے ہوئے شکنجے میں آئے۔ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔7لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 44بجلی چورپکڑے گئے۔ 37افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ 31لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 2لاکھ 40ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا،رحیم یار خان سرکل میں 26بجلی چورپکڑے گئے۔ 26افراد کے خلاف مقدمات درج کروکر تمام بجلی چوروں کو گرفتارکروایاگیا۔ 6 لاکھ 20ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔مظفرگڑھ سرکل میں 35افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔18افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ 11لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 6لاکھ90ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا،دریں اثناء سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد کی ہدایت پر ڈی جی خان شہر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ بستی گاڈی سندیلہ میں ایل ٹی لائنوں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر متعدد افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔بستی پیر میں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایل ٹی لائن اُتارنے کی کوشش پر نادہندگان نے مزاحمت کی۔ ایس ڈی او نے پولیس فورس کو اطلاع دی جسکے آنے پر کنکشنزمنقطع کرکے لائنیں اُتاری گئیں۔ شادن لُنڈسب ڈویژن کے علاقوں میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ لاکھوں روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 10سے زائد نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلی گئیں۔
ملتان سے مزید