• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی سروے کے نام پر رقم بٹورنے والے خواتین سمیت چار افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ کے سروے کے دوران سادہ لوح افراد سے رقم بٹورنے والے عورتوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ،بستی ملوک پولیس کو دھوبیاں والی بستی سے اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم نوسرباز سادہ لوح افراد سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے نام پر پانچ پانچ سوروپے بٹور رہے ہیں، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو عورتوں سمیت چار افراد اظہر ، عاصم ریحانہ بی بی اور راسیہ بی بی کو گرفتار کرلیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، کینٹ پولیس نے ملزم بلال سے 16لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن سے 10245گرام چرس، مظفر آباد پولیس نے ملزم حاجی محمد سے 15لیٹر شراب، ملزم منظور حسین سے 510گرام چرس، قطب پور پولیس نے ملزم بلال سے 25لیٹر ملزم عرفان سے 20لیٹر شراب ملزم تنویر سے 630گرام چرس شاہ شمس پولیس نے ملزم احمد رضا 20لیٹر شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم کلیم اللہ سے 20لیٹر شراب ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم آفتاب سے 25لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم امتیاز سے 60لیٹر شراب، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم فیاض احمد سے 10لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم عارف سے 15لیٹر شراب جبکہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم توقیر سے 20لیٹر شراب بر آمد کرلی، پولیس نے مختلف واقعات میں کم عمر بچوں سے مبینہ زیادتی اور کوشش کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے روڑ بلاک کرکے شہریوں کا راستہ بند کرنے کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اوور چارجنگ کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید