• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدینؓ کے ایام وفات و شہادت سرکاری سطح پر منائے جائیں،جماعت اہلسنت

ملتان(سٹاف رپورٹر ) صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی،ضلعی امیر ملتان قاری خادم حسین سعیدی،ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم اطلاعات جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، ممبر مجلس عاملہ جماعت اہل سنت پنجاب محمد حسین بابر ایڈووکیٹ،ناظم اعلیٰ ملتان ڈویژن قاری فیض بخش رضوی،ضلعی ناظم اعلیٰ ملتان صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی،ڈویژنل آرگنائزر ملتان الحاج شیخ محمد شفیق رضوی،ضلعی آرگنائزر ملتان قاری غلام شبیر سواگی، ڈویژنل قائدین صاحبزادہ قاضی محمد بشیر گولڑوی، ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، قاری رکن الدین قادری نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی غالب اکثریت اہل سنت کے دیرینہ مطالبہ کے پیش نظر چاروں خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت سرکاری سطح پر پوری شان و شوکت سے منائے جائیں، ملک بھر میں عام تعطیل کی جائے اور ان مقدس ہستیوں کی سیرت ، احوال و آثار اور لازوال و عظیم الشان کارناموں سے نسل نوکو کما حقہ روشناس کرایا جائے جماعت اہل سنت پاکستان کے قائدین نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ منظور وٹو نے یکم محرم الحرام کی تعطیل منظور کی تھی جسےبعد میں نامعلوم وجوہ کی بناءپر ختم کر دیا گیا جو انتہائی قابل افسوس ہے ، کے پی کے میں امیر المومنین سیدنا عمر فاروق اعظم ؓ کے حوالے سے یکم محرم کی تعطیل کی جاتی ہے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی سے چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائے جانے کی قرار داد منظور کرائی تھی ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہواتمام مکاتب فکر پر لازم ہے کہ وہ اسلام کے مقدسات اور شعائر کا احترام کریں ۔
ملتان سے مزید