• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر کینٹ کے رہائشی علاقوں میں صفائی کے مثالی اقدامات کیے گئے،یعقوب شیرا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ممبر کینٹ بورڈ و ضلعی ممبر امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا نے کہا ہے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ سٹیشن کمانڈر، کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحی ٰکے تینوں دن کینٹ کے تمام رہائشی علاقوں میں صفائی کے مثالی اقدامات کیے گئے اور صفائی و ستھرائی کے لحاظ سے قابل ستائش حکمت عملی اپنائی گئی اس ضمن میں سیکرٹری کینٹ بورڈ راناوسیم عامر، پی ایچ او حبیب اللہ بابر اور کوارڈی نیٹر وقارخلیل نے 24 گھنٹے صفائی کے معاملات کی نگرانی کی اور جانوروں کی گندگی اور آلائشوں کو فوری ہٹا کر خصوصی ادویات کے چھڑکاؤ اور سڑکوں ، گلیوں محلوں کی دھلائی کرائی گئی اور شہریوں کی شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید