اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے ۔حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34اعشاریہ9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28اعشاریہ8 فیصد زائد ہیں۔