• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی

اسلام آباد (خبر نگار) ڈویژن بنچ نامکمل ہونے کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈویژن بنچ نامکمل،جسٹس محمد آصف کی رخصت کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔ گذشتہ روز قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کرنی تھی لیکن ڈویژن بینچ کے ایک رکن جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ میں سزا معطلی کی درخواستیں مقرر تھیں جن کی سماعت نہ ہو سکی۔
اہم خبریں سے مزید