• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد، کارروائی نہ ہو نے پر تاجروں کا احتجاجی دھرنے کا اعلان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد، ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر تاجرو ں کا پرہجوم پریس کانفرنس میں احتجاجی دھر نے کا اعلان، ملتان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ یاسر اشفاق سٹی قائمقام صدرحاجی اصغر اکبر چیئرمین احتشام الحق اور دیگر تاجروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بدھلہ کے تاجر میاں جاوید شاہد پر مظلوم لوگوں  کا ساتھ دینے پر  بدمعاش گروپ کے ارکان نے تشدد کیا ، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تو چند ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی پولیس نے نامعلوم وجوہات پر چھوڑ دیا ،خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ  آج ہم تاجر یہ اعلان کرتے ہیں کہ 16جون سوموار کو4بجے سہ پہر بدھلہ سنت کے تالاب چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ملتان سمیت گردونواح کے تاجر رہنما شریک ہوں گے اس موقع پر خواجہ محمد فاروق،شیخ سیف اللہ،عاطف ریحان،مخدوم زاہد، رانا اسلم، الحاج شاہد شکور،چوہدری ارشاد،زاہد صدیقی، وسیم اسلم بٹ،خادم بٹ،شیخ عبدالقیوم، ارباب قریشی دیگر تاجر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پریس کانفرنس کے بعد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔
ملتان سے مزید