کراچی (افضل ندیم ڈوگر) احمدآباد میں حادثے کا شکار بدقسمت طیارے کے 2 مسافر حادثاتی طور پر موت کے منہ سے بال بال بچ گئے۔ طیارے میں سوار مسافر رمیش وسواس کمار کو زخمی حالت میں سول اسپتال میں پہنچایا گیا۔ مسافر نے بتایا کہ وہ برطانوی شہری ہے اور خاندان سے ملنے بھارت آیا تھا واپس جاتے ہوئے طیارے نے اڑان بھری تو 30 سیکنڈ میں حادثہ پیش آگیا۔ زخمی رمیش کے مطابق یہ سب کچھ کتنا اچانک ہوا کہ وہ ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا کر نیچے گرا۔ اٹھا اور پھر بھاگتا ہوا آگ اور لاشوں سے دور آگیا۔