کراچی(افضل ندیم ڈوگر)حادثے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ 4 گھنٹے بند، 6 پروازوں کے رخ موڑ دئیے گئے ، طیارہ حادثے کے بعد احمد اباد ایئرپورٹ پر فلائٹ اپریشن لگ بھگ 4 گھنٹے معطل رہا۔ گوا سے احمد آباد کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز کو ممبئی اتارا گیا۔ دہلی احمد آباد کی 2 پروازوں کو واپس دہلی موڑ دیا گیا۔ کوچین بنگلور اور کلکتہ سے احمد اباد کی پروازوں کو بھی واپس انہیں ایئرپورٹس پر لینڈ کرا دیا گیا۔ جبکہ احمد آباد سے پروازوں کی روانگی بھی روک دی گئی۔ ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن پانچ بجے کے بعد بحال ہوا۔ احمد آباد ایئرپورٹ سے پہلی پرواز اے ائی 2716 شام 5:25 بجے دہلی کیلئے روانہ ہوئی۔