کراچی (اسٹاف رپورٹر) مالی سال 26-2025کے لیے صوبہ سندھ کا 3500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج جمعہ کو پیش کیا جائے گا بجٹ بعد نماز جمعہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کریں گے اس سے قبل سندھ کابینہ کا اجلاس جمعہ کی صبح ہو گا جس میں آئندہ مالی سال 26-2025 کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1000 ارب روپے ،تعلیم کے لیے 700ارب روپے، صحت کے لیے450ارب، لوکل گورنمنٹ کے لیے425 ارب روپے، امن وامان کے لیے 250 روپے رکھنے کی تجویز ہے ، نئے بجٹ میں ٹرانسپورٹ کے لیے 70 ارب، زراعت کے لیے 65 ارب روپے، توانائی کے لیے 85 ارب روپے، آبپاشی کے لیے 100 ارب روپے، ورکس اینڈ سروسز کے لیے 90 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 20 کھرب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے سرکاری ملاز مینکی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافے کی تجویز ہے توقع ہے کہ نئے صوبائی بجٹ میں کراچی کے لیے خصوصی پیکج کابھی اعلان کیا جائے گا ۔