کراچی(سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ میں مالی سال 26-2025کے لیے اعلی تعلیم کے بجٹ کو 42 ارب روپے سے بڑھا 50ارب روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ گزشتہ چار سالوں سے سندھ میں اعلیٰ50 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ گزشتہ چار سالوں سے سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 8 ارب روپے سے 14 ارب ہوا پھر 24 ارب ہوا جسے گزشتہ برس 42 ارب روپے کردیا گیا تھا اب اسے بڑھا کر 50 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اس طرح سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی زیادہ ہوجائے گا جبکہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65ارب روپے سے کم کرکے 49.5 ارب روپے کیا جاچکا ہے۔