کراچی، کوئٹہ (آئی این پی )کراچی اور کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب کراچی کے بعد کوئٹہ کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت2.8ریکارڈکی گئی۔