• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کے نظام میں خدمات دینے والے سیکڑوں ملازمین کو دس سال بعد انصاف مل گیا

کراچی (رپورٹ:محمد منصف ) انصاف کے نظام میں اپنی خدمات دینے والے سیکڑوں ملازمین کو دس سال بعد انصاف مل گیا، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صوبے میں قائم وفاق کے ماتحت تمام خصوصی عدالتوں و ٹربونلز کے سیکڑوں ملازمین کو ترقی دینے اور تنخواہواں میں اضافہ کرنے کے احکامات دے دیئے۔ جسٹس کے کے آغا قرار دیا کہ درخواست گزاروں کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 25 اور 27 کی خلاف ورزی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین ابڑو ، اکبر نور، زاہد علی، شفیق احمد سمیت 15 سے زائد درخواست گزاروں نے اپنے وکیل سید حیدر امام رضوی اور سید احسن امام رضوی کے توسط سے 2016 میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت ، وزارت قانون اور انصاف ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکریٹری فنانس ، اکاؤٹنٹ نے جنرل پاکستان اور اکاونٹنٹ جنرل سندھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار تمام وفاق کے ماتحت خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین ہیں۔
اہم خبریں سے مزید