• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں فلڈ لائٹ کی تنصیب کیلئے آٹھ کروڑ روپے مختص

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے نئے بجٹ میں سندھ کے دوسرے بڑے نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں فلڈ لائٹ کی تنصیب کے لئے آٹھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے، جس میں سے چار کرووڑ روپے رواں سال کے بجٹ میں رکھے گئے ہیں، نیاز اسٹیڈیم سے ملحق سندھ اسپورٹس بورڈ کا کھلاڑیوں کے لئے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے گاحکومت نے نیاز اسٹیڈیم کو ایک بار پھر انٹر نیشنل میچوں کے لئے بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ماضی میں اس گراونڈ پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے اور اسے انٹر نیشنل میچوں کے قابل بنایا گیا لیکن پھر یہ گراونڈ عدم توجہی کے باعث کھنڈر میں تبدیل ہوگیا، صدر آصف زرداری کی ہدایت پرسندھ حکومت کے تعاون سے نیاز سٹیڈیم کی انٹرنیشنل لیول کی اپ گریڈیشن ہو گی۔نیاز ا سٹیڈیم میں سہولتوں کو مل کر بہتر بنائیں گے، پی سی بی اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ دو دہائیوں بعد نیاز اسٹیڈیم کو انٹر نیشنل میچ کی میزبانی کے لئے تیار کیا جاسکے۔یاد رہے کہ نیاز ا سٹیڈیم حیدرآباد میں آخری بین الاقوامی ون ڈے میچ 2008 میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید