• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن ایلن کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر فن ایلن نے امریکا میں میجر کرکٹ لیگ میں ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123رنز سے شکست دے دی۔ انہوں نےپنی اننگز میں 19چھکے لگائے اور یونیورسل باس کرس گیل کا 18چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سان فرانسسکو یونیکورن کی نمائندگی کرتے ہوئے واشنگٹن فریڈم کے خلاف 51گیندوں پر 151رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے اننگز میں ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 150رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنادیا، فن ایلن نے 449گیندوں پر 150رنز اسکور کیے۔وہ 34گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید