• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں نیا اعزاز زلمی کے کپتان بابر اعظم کا منتظر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کیلئے پی ایس ایل فائنل میں نیا سنگ میل منتظر ہے۔وہ صرف ایک رن لے کر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے اسلام آباد کے خلاف کوالیفائر میں 103رنز بناکر ایک سیزن میں سب سے زیادہ 588 رنز کا فخرزمان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ لاہور قلندرز کے اوپنر نے 2022میں 13 اننگز میں 588رنز بنائے تھے۔ بابر نے اس اعزاز کے لیے محض10اننگز کھیلیں۔ رواں ایڈیشن میں دوسری سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سب سے زیادہ4بار500سے زائد رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید