کراچی(اسٹاف رپورٹر) چین میں ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ہینڈ بال ٹیم کو راؤنڈ کے میچ میں عمان نے دو صفرسے شکست دے دی۔ایران نے بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور سری لنکا کو سیمی فائنلسٹ ٹیم ہونے کی وجہ سے برانز میڈل دیا گیا۔ گیمز میں چین 14 گولڈ، 11 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔ تھائی لینڈ دوسرے اور فلپائن تیسرے نمبر پر ہے۔