• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبی نیشن بن گیا، مینڈس میچ کیلئے دستیاب ہوں گے، اظہر محمود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ کوشل مینڈس پہلے پلے آف میچ کیلئے دستیاب ہیں ، آکشن کے وقت سب نے کہا تھا کہ پشاور زلمی ہلکی ٹیم ہوگی۔ ہمارا کامبی نیشن اتنا اچھا بن گیا ہے کہ بینچ کو موقع نہیں دے پائے۔ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے ہمیں اگلے دو میچوں میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے پلیئرز کے بارے میں جانتا ہوں، ہم پلان بناسکتے ہیں لیکن اہم چیز گراؤنڈ میں پلان کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں واپسی خوش آئند ہے، کراچی میں لوگوں کو دو بہترین ٹیمیں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔اسٹیڈیم ضرور آئیں، دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کرس گرین کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ میں کافی اچھا پرفارم کر رہی ہے ، پلے آف میں پشاور کے خلاف اچھے کھیل کی کوشش کریں گے ۔