• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین بیچ گیمز، پاکستانی ریسلرز نے دو سلور میڈل جیت لیے

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)سانیا، چین میں ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ اور اسد اللہ نے سلور میڈلز جیت لئے۔ دو سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پاکستان میڈل ٹیبل پر15ویں پوزیشن پر آگیا۔ بدھ کو90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں ایرانی پہلوان کاووسی امیر حسین نے انعام بٹ جبکہ 80 کے جی کلاس کے فائنل میں ایرانی پہلوان غلام علی نے اسد اللہ کو زیر کیا ۔70 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل کیلیے عبداللہ کو کرغزستان کے پہلوان نے شکست دی۔ بدھ کو چین24 گولڈ،17 سلور13 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے، بھارت تین گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

اسپورٹس سے مزید