ڈھاکا (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کوتین مئی کا فائنل کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ 8 مئی سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔