کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر سید محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے وفد نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں 36ویں اے ایف سی کانگریس میں شرکت کی اور بعد میں جرمنی، کینیڈا، چینی اور تاجک فٹبال فیڈریشن حکام سے ملاقات کی۔ فیفا کانگریس جمعرات کو ہوگی۔ جرمن حکام نے کوچز کی تربیت اور خواتین کے فٹبال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش اور پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کو جرمنی آنے کی دعوت دی ۔ کینیڈا فٹبال کے ساکر کے صدر سےگراس روٹ سطح پر فٹبال کی ترقی ، کوچ ایجوکیشن کورسز میں تعاون اور نمائشی میچوں کی سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے فٹسال جبکہ تاجکستان فیڈریشن نے ریفریز کی تربیت اورگول کیپرز کوچنگ میں تعاون کی پیشکش کی ۔