• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں ہلچل، ریان پراگ کا ای سگریٹ کا استعمال

نئی دہلی (جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ میں تنازع کھڑا ہوگیا جب راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کی ڈریسنگ روم میں ای سگریٹ استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واقعہ میچ کے بعد کا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے پر مداحوں نے شدید ردعمل دیا ہے ۔ بھارت میں 2019 کے قانون کے تحت ای سگریٹ کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ معاملے کا نوٹس لے سکتا ہے اور کارروائی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل میں اس سے قبل بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑیوں پر جرمانے عائد ہو چکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید