کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاہور میں کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر ون کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ایلیمینیٹر ون کی سب سے مہنگی ٹکٹ 4500 روپے میں دستیاب ہے۔ایلیمینیٹر ون میں حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی ایلیمینیٹر ٹو کی سب سے سستی ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایلیمینیٹر ٹو کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 5ہزار روپے میں آن لائن دستیاب ہونگے۔