کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شعیب ملک نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔پیر کو سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کاروبار کے لیے اوقات کار کا تعین کرنا اچھی چیز ہے، تاہم فٹنس اور جم کے حوالے سے اوقات کار خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔