• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوین خواتین کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کی خواتین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ زمبابوے ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے زمبابوے ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستان ویمن ٹیم اور زمبابوے ٹیمیں جمعرات کی شام ساڑھے چھ بجے نیشنل بینک ا سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گی۔

اسپورٹس سے مزید