لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ میں ایک مقامی الیکٹریشن نے ڈیوٹی سے چھٹی کر کے کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کیا اور وہ کر دکھایا جو کرکٹ ریکارڈ بکس کا حصہ بن گیا۔ ساؤتھ لنکاشائر پریمیئر ڈویژن کے ایک میچ میں ہاؤٹن کلب کے لیوک رابنسن نے ایک ہی اوور میں لگاتار 6 گیندوں پر 6 وکٹیں اڑا دیں۔تمام بیٹرز کلین بولڈ ہوئے۔ اس ناقابلِ یقین کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ الیکٹریشن نے حریف بیٹرز کے فیوز ہی اڑا دیے۔