کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کاروائی کی وجہ سے 6 ممالک کی فضائی حدود کی مسلسل بند ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا تاہم بھارت کی ہوا بازی کی صنعت کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔ حملے کے دوران بھارت کی 30پروازوں کے رخ موڑنا پڑے جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی ایران کی فضائی حدود ہر نوعیت کی پروازوں کیلئے بند کردی گئی تھی اس کے ساتھ ہی عراق نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔ جمعہ کی صبح اردن کی جانب سے بھی فضائی حدود بند کرنے کا نوٹم جاری کیا گیا۔