کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کراچی میں جاری 9میگا پروجیکٹس کے لئے 8 ارب28 کروڑ 86 لاکھ80ہزا روپے مختص کئے گئے ہیں آئندہ مالی سال 2025-2026کی بجٹ دستاویز کے مطابق ان اہم منصوبوں میں قیوم آباد کورنگی کے نزدیک شاہراہ بھٹو اینڈ کورنگی کاز وےبرج پرجنکشن کی تعمیرکے لئے ایک ارب89 کروڑ روپے،کورنگی کاز وے برج ایک ارب 41کروڑ روپے،این فائیو مر غی خانہ ملیر ندی پر پل کی تعمیر کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ روپے ہوں گے۔