• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات سال بعد کراچی باسکٹ بال کے انتخابات، زین ملک صدر یعقوب قادری سکریٹری منتخب

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)کراچی باسکٹ بال اسکروٹنی کمیٹی کے زیر اہتمام ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں معروف تاجر شاہ زین ملک کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کم عمر صدر منتخب ہو گئے، انتخابات سات سال کے طویل عرصے بعد ہوئے ہیں،تمام عہدے دار بلا مقابلہ منتخب ہوئے،دیگر عہدے داروں میں سابقہ انٹر نیشنلریفری یعقوب قادری سکریٹری ، محمد یعقوب سینئر نائب صدر ، حاجی سلیم قریشی ایسوسی ایشن کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔ عظیم شان، زید شیخ نائب صدور ،شیراز عالم خزانچی منتخب ہوئے،ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا،حیرت انگیز طور پر عہدے داروں میں کوئی خاتون شامل نہیں ہیں، انتخابات کے بعد نومنتخب صدر شاہ زین ملک نے کہا کہ سب کو ساتھ لےکر چلیں گے، کراچی میں کوئی گروپ نہیں،اس موقع پر چار رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا،انتخابات میں16کلبوں کے عہدے دار وں نے حصہ لیا،انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے سندھ حکومت کے نمائندے اسماعیل شاہ، ایس او اے کے سکریٹری احمد علی راجپوت،فیڈریشن سے مودود جعفری موجود تھے، دوسری جانب مخالف ایسوسی ایشن کے سکریٹری زاہد ملک نے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا اشارہ دیا اور کہا کہ جن کلبوں نے حصہ لیا ان پر پابندی لگائی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید