• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمسی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی، حکومت 20 ارب کمائے گی

اسلام آباد(اسراراحمد)پاکستانی حکومت مالی سال 2025-26 کے دوران درآمدی شمسی آلات پر18فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرکے 20 ارب روپے کی ٹیکس آمدن حاصل کرنے کی توقع رکھتی ہے۔ماہرین نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ سولرپینلز پر ٹیکس خاص طور پر چھوٹے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کو متاثر کر سکتا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، یہ فیصلہ درآمدی شمسی پینلز اور فوٹو وولٹائیک سیلز پر لاگو کیا گیا ہے۔اس متوقع ٹیکس آمدن کا مطلب ہے کہ حکومت اگلے مالی سال کے دوران شمسی آلات کی درآمدات سے 110 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگا رہی ہے — حالانکہ صنعت سے جڑے حلقے اس بات پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ نیا ٹیکس ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید