• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کی حتمی منظوری عمران خان کی مشاورت سے ہوگی، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بجٹ کی حتمی منظوری عمران خان کی مشاورت سے ہوگی،سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی انٹیلی جنس کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا لیکن ایران نے فوری جوابی کارروائی کر کے دنیا کو حیران کر دیا،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بھی جوابی کاروائی کی ہے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں جس جنگ کے خطرہ کی بات کی جارہی وہ شروع ہوچکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ پیش ضرور ہوا ہے مگر اس کی حتمی منظوری عمران خان کی مشاورت سے ہوگی۔ اسد قیصر نے کہا کہ اگر مالی سال ختم ہونے سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو قانونی ٹیم سے مشورہ کریں گے۔ جو بھی آئینی راستہ ممکن ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ علی امین کے متنازع بیان پر اسد قیصر نے کہا کہ ان سے پوچھا جائے وہ کس سیاق و سباق میں بات کر رہے تھے کیونکہ وہ کئی تلخ تجربات سے گزرے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید