• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے کر ڈالو، آخری موقع، محمد علی ٹبا، عارف حبیب، مفتاح اسماعیل، آصف انعام، محمد سہیل، زیاد بشیر آج جیو کی خصوصی نشریات میں

کراچی (جنگ نیوز ) کیا پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے؟ نئے وفاقی بجٹ میں عوام کیلئے کتنا ریلیف رکھا گیا ہے؟ کیا بڑے کاروباری حلقے اس سے مطمئن ہیں؟ اور آگے کا راستہ کیا ہے؟ ان تمام اہم سوالات پر روشنی ڈالنے کیلئے ”جیو نیوز“آج اتوار کی شام چار بجے سے ایک خصوصی نشریات پیش کر رہا ہے، جس کا عنوان ہے: ʼʼپاکستان کے لیے کر ڈالو، آخری موقعʼʼ۔اس اہم ترین اور خصوصی نشریات کی میزبانی معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کریں گے جبکہ ملک کے بڑے کاروباری اور معاشی ماہرین اس گفتگو کا حصہ بنیں گے۔اس ٹرانسمیشن میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو محمد علی ٹبا، عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق چیئرمین اپٹما آصف انعام، ٹاپ لائن سیکورٹیز کے سی ای او محمد سہیل اور احمد ٹیکسٹائلز کے ڈائریکٹر زیاد بشیر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔خصوصی نشست میں یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ بجٹ 2025-26 کیا واقعی ملکی معیشت کیلئے ایک ٹرننگ پوائنٹ بن سکتا ہے یا نہیں، اور کون سے ایسے اقدامات ہیں جن سے مزید بہتری لائی جا سکتی تھی۔معاشی پالیسیوں، ریفارمز، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور عوامی مشکلات جیسے اہم موضوعات پر کھل کر گفتگو ہوگی، جو ناظرین کے لیے آئندہ کا راستہ سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید