• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی خواتین کے غلط اعداد و شمار پر وقار نسواں کمیشن کی تشویش

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2025میں پاکستان کی درجہ بندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن محترمہ ام لیلیٰ اظہر نے ڈیٹا کی نمائندگی اور اس کے پیش اور ظاہر کیے جانے کے مسائل اور انداز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹنگ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار موجود ہیں لیکن پیش نہیں کیے جاتے، اور رپورٹ کے نتائج صنفی مساوات پر ملک کی پیش رفت کی درست عکاسی نہیں کرتے۔کمیشن نے رپورٹ کے طریقہ کار کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، جو کہ محدود نمونوں کے سائز کے تصوراتی سروے پر انحصار کرتا ہے، جو زیادہ تر خود خواتین کے بجائے مردوں کے ذریعے بھرا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید