• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں نیا تھانہ ایئرپورٹ قائم، عمارت کیلئے جگہ کی تلاش شروع

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں تھانہ ایئرپورٹ قائم کر دیا گیا۔تھانہ ویسٹریج کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ابراہیم بلوچ کو تھانے کا پہلا ایس ایچ او تعینات کیاگیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال لیا ۔تھانہ ایئرپورٹ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے 3جون کو جاری کیا تھا ۔تھانہ نصیر آباد کی حدود کو تقسیم کرکے تھانہ ایئرپورٹ قائم کیا گیا ہے۔یہ راولپنڈی کااکتیسواں پولیس سٹیشن ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ اس کی عمارت کے لئے مناسب جگہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر چوکی حمیداں تھانہ نصیرآبادکے انچارج رانا عبدالرحمٰن کو تھانہ ویسٹریج کاسٹیشن ہاؤس آفسیر مقرر کردیاگیاہے۔
اسلام آباد سے مزید