• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں کا تدارک، ایران ثالثی کی کوششوں میں مصروف

کراچی (رفیق مانگٹ) اسرائیلی حملوں کا تدارک، ایران ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے، امریکی ،برطانوی و اسرائیلی میڈیا کے مطابق قبرص کا ثالثی کردار،ایران کا پیغام اسرائیل تک پہنچانے کی کوشش، ایران نے عمان اور قطر سے رابطہ کیا تاکہ وہ واشنگٹن کے ساتھ ثالثی کریں ، سعودی عرب بھی پس پردہ جنگ بندی فریم ورک میں مصروف عمل ۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران جوہری مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق، ایران نے عمان اور قطر سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ واشنگٹن کے ساتھ ثالثی کریں اور جنگ بندی کے ذریعے جوہری مذاکرات کی بحالی ممکن بنائیں۔سعودی عرب بھی پس پردہ ایک جنگ بندی فریم ورک کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے، جس کا مقصد خطے میں استحکام اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ دوسری جانب، امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی تجویز کی مکمل قبولیت، جس میں یورینیم افزودگی کی مکمل بندش شامل ہے، ہی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روک سکتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ آسانی سے طے پا سکتا ہے، جس سے خونریز تنازع کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور توقع رکھتا ہے کہ ایران جلد مذاکراتی میز پر آئے گا۔

اہم خبریں سے مزید