• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، اسرائیل جنگ، غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بندش کے باعث مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ یئرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔
اہم خبریں سے مزید