• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پری مون سون سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں بارش

کراچی( جنگ نیوز)شہر قائد کی حدود میں پری مون سون سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ کراچی کے علاقوں سرجانی، کاٹھور، سپر ہائی وے، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم کے باعث شام سے ہی بادل چھانے لگے تھے اور ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ۔
اہم خبریں سے مزید